اسلام آباد پولیس کی طرف سے وفاقی دارلحکومت میں زیادہ آواز والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔رواں ماہ کے دوران 258گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی.جبکہ پولیس نے شور پھیلانے والی 68موٹر سائیکل اور41گاڑیاں مختلف تھانہ جات میں بند کی گئیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں صوتی آلودگی پر سنجیدگی سے کاروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت زیادہ آواز والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اہل علاقہ، بزرگ شہریوں اور مریضوں کے لئے اذیت اور صوتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائیوں کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔