چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چئیرمین لو ژاؤ خوی سے ملاقات

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کا دورہ کیا اور سی آئی ڈی سی اے کے چئیرمین Luo Zhaohui سے ملاقات کی۔

ترجمان سینٹ کے مطابق ،اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا پاکستان کی ترقیاتی کوششوں میں چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور انہوں نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دینے میں CIDCA کی گرانقدر شراکت کا اعتراف کیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملکی پالیسیوں کی تشکیل میں پارلیمنٹ کے اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی اور پاکستان میں پارلیمانی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

مزید برآں ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور CIDCA کے چیئرمین Luo Zhaohui نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس (IPC) کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر اتی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے منصوبے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

چئیرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ “آئی پی سی ہیڈ کوارٹر کا تصور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون اور سفارت کاری کی علامت کے طور پر کیا گیا ہے۔آئی پی سی ہیڈکوارٹر دنیا بھر کے قانون سازوں کو اکٹھا کرنے اور مشترکہ عالمی اہداف کیلئے کام کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ اقدام پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے بین الاقوامی اتحاد اور پیشرفت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔آئی پی سی ہیڈ کوارٹر عالمی سطح پر تعاون کی ایک علامت ہے۔

‏CIDCA کی جانب سے چیئرمین Luo Zhaohui نے پاکستان کی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں وسائل، مہارت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ایجنسی کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں