بلوچستان سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کاحملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجاں بحق

بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت اللہ بلیدی جاں بحق ہو گۓ۔ وھ چند روز قبل گریڈ 17 سے 18 میں پروموٹ ہوئے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے،

انہوں نے بتایا سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔ حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔اے ڈی سی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے۔ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم، علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں