ایران و پاکستان کے درمیان فلمی تعاون کی نئی راہیں

ایران و پاکستان کے درمیان فلمی تعاون کی نئی راہیں

لاہور۔ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، جناب ڈاکٹر اصغر مسعودی نے ایرانی سینما کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے ممتاز فلم ساز و ہدایت کار سید نور اور پاکستان کی مایہ ناز سپرسٹار صائمہ نور سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا۔

ایرانی وفد میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ہدایت کار جناب کمال تبریزی اور جناب رضا میرکریمی شامل تھے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی فلمی صنعتوں کے مابین تعاون کے فروغ اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، بین الثقافتی روابط کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں