واشنگٹن: روس کی جانب سے سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں امریکا نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کی بے دخلی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں کے ساتھ جو ناقابل قبول سلوک روا رکھا گیا ہے اس کے وہی نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمین کو گزشتہ سال روس نے ملک سے نکال دیا تھا۔
روس نے ایک بیان جاری کیا کہ امریکی سفارت کار کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ امریکہ سے روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔