واہ کینٹ میں بروز جمعہ15ایریا کینٹ بورڈ کے پارک میں صبح ساڑھے دس بجےراجا ہارون ولدعبد الرشید نامی شخص بینچ پرمردہ حالت میں پایا گیا جس کے ساتھ ایک چھری اور پستول موجود تھا.
یہ شخص نیوسٹی فیز ون کا رہائشی ہے جو قبل ازیں 16جی میں مقیم تھا نعش کے قریب موجودچھری صاف تھی اور سر پر گولی کا نشان پایا گیا جسے موت کی وجہ کہا جا رہا ہے
سیکورٹی ایجنسیاں اورپولیس فی الفور موقع واردات پر پہنچ گئے پولیس نےلاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ابتدائی تفتیش میں یہ طے نہیں پایا کہ یہ خودکشی ہے یا قتل ۔