ایشیا کپ بھارت نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سوپر 4 میں

پیر کے روزایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں رسائی حاصل کرلی۔کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ملنے والا 145 رنز کا ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔روہت شرما نے 6 چوکے 5 چھکے لگا کر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شبھمن گل نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

نیپال کا کوئی بھی باولر بھارتی بیٹرز کو آؤٹ نہ کرسکا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، نیپال ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔ بارش کے باعث بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا تھا۔

اس سے قبل نیپال کے اوپنرز نے اچھا ٹیم کو آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ 65 رنز پر گری جب کوشل بھرتل 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف شیخ نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔بھیم شرکی 7 رنز بنا سکے۔روہت پوڈیل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوشل مالا کو جڈیجا نے 2 رنز پر آؤٹ کیا۔

گلشن جھا 23 رنز بنا کر چلتے بنے، دپیندرا سنگھ کو 29 رنز پر پانڈیا نے بولڈ کیا، سومپال کامی نے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد سراج نے دو، ہاردک پانڈیا اور شردل ٹھاکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں