بچوں کی پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔جمعہ کے روز وفاقی تحقیقاتی اینحنسی ایف آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا بتایا گیا۔سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار کیا۔
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈپورنوگرافی مواد شئیر کرنے اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔
ملزم کو حویلیاں ضلع ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے چائلڈپورنوگرافی مواد اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون ، میموری کارڈ اور سمز بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان اف ائی اے کے مطابق مقدمے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔