منگل کو وفاقی دارالحکومت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز نے نفرت انگیز تقاریر کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔
جج وقاص احمد راجہ نے کیس کی سماعت کی اور نفرت انگیز تقاریر کیس میں ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے انسانی حقوق کے کارکن کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ایمان مزاری، جو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ہیں، کو اسلام آباد پولیس نے 20 اگست کو پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔