ٹیکسلا، پنجاب کا سب سے وزنی سورج مکھی پھول

گڑھی افغانان گاؤں تحصیل ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے امجد علی خان کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ انھوں نے سیٹھی سیڈ کی کاشت کے ذریعے پنجاب بھر کا سب سے وزنی سورج مکھی پھول حاصل کر لیا ہے

گذشتہ چالیس سال سے کاشت کاری کرنے والے امجد علی اپنے علاقے میں ٹنل ورائٹی کو فروغ دینے والے پہلے شخص ہیں جنھوں نے اہل علاقہ میں ٹنل ورائٹی کی آگاہی پر بھی کافی کام کیا حال ہی میں سورج مکھی دو ایکڑ پر کاشت کیا

امجد علی کو امید ہے کہ فی ایکٹر ساٹھ من سے ذیادہ پیداوار حاصل کر لیں گے ان کی تحقیق کے مطابق سورج مکھی تیل دار اجناس میں شامل ہوتی ہے اور اگر اچھی طرح نگہداشت کی جائے تو سو کلو سے چالیس کلو تیل حاصل کیا جاتا ہے باقی جانوروں کی خوراک بھی حاصل ہوتی ہے سورج مکھی کا تیل طبی نقطہء نگاہ سے سود مند ہے پاکستان آئل برآمد کرتا ہے اس لیے ان کا مشورہ ہے کہ تمام زمیندار سورج مکھی لازمی کاشت کریں اس سے ملک کا زر مبادلہ بچے گا اور مضر صحت کی جگہ صحت مند تیل حاصل ہو گا

اپنا تبصرہ لکھیں