اسلام آباد: برطانوی کمپنی کی تیار کردہ
La Rose Noire Droptail نامی گاڑی نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
1930 کی دہائی کی تیزرفتار پرتعیش کشتیوں سے متاثر 2 دروازوں اور 2 نشستوں والی اس گاڑی کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔
کمپنی کی جانب سے کوئی واضح اعلان تو نہیں کیا گیا مگر ایک تخمینے کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 3 کروڑ ڈالرز (8 ارب 88 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگی۔