نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا،18نام شامل،چاروں صوبو ں کی نمائندگی

اسلام آباد (سی این این اردو): نگراں وفاقی کابینہ کے 18 ارکان نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا۔ 18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں