اس وقت مسلم امہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ،

لندن، یوکے(انٹرنیشنل نئوزڈیسک) سینئر رہنما و جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ یوکے اور بانی و سرپرست اعلی چودھری شجاعت حسین لوورز فورم ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر مسلم امہ کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ مسلم امہ اس وقت ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے اور مختلف قوتیں مسلمانوں کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے غزہ میں حملے کرکے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور اب ایران کے ساتھ جاری جنگ اس بات کی غماز ہے کہ اسرائیل کے نزدیک تمام مسلمان ایک ہی صف میں ہیں اور وہ ان میں کوئی فرق نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ خصوصا عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک بشمول پاکستان کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ان کو تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک امت ہونے کا عملی ثبوت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مسلم دنیا مضبوط ہوکر اپنی عوام کا دفاع کرسکے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے آخر میں میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور پاک افواج کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ولولہ انگیز رہنمائی کو قابل تحسین قرار دیا

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں