کیمرون کے دارالحکومت یااوندے میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی چودھویں وزراتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کا مصروف دن

کیمرون: بلال اظہر کیانی نے زراعت پر مرکزی اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام رکن ممالک نے شرکت

76 ممالک کے نمائندوں نے اس اجلاس میں زراعت کے موضوع اور زراعت پر مذاکرات کے اعلامیے کے مسودے پر اپنی آرا کا اظہار کیا

پاکستانی وفد کے سربراہ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ملٹی پارٹی انٹیرم ارینجمنٹ فار آربٹریشن (ایم پی آئی اے) کے مشترکہ اجلاس کی یورپی یونین، سنگاپور اور کولمبیا کے ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ میزبانی کی

اس اجلاس میں تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کئی فریقین پر مشتمل عبوری نظام سے متعلق امور زیر غور آئے

ملٹی پارٹی انٹیرم ارینجمنٹ فار آربٹریشن (ایم پی آئی اے) پلیٹ فارم پر نئے ارکان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا

اجلاس میں تجارتی تنازعات کے مؤثر حل کے نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا

قاعدے قانون پر مبنی عالمی تجارتی نظام کے لئے تنازعات کے حل کا مؤثر، قابل عمل اور فعال نظام ناگزیر ہے، اجلاس کی رائے

ڈبلیو ٹی او کی کانفرنس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے زراعت پر منعقدہ مذاکرات میں فسیلیٹیٹر کا کردار ادا کیا

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے زراعت، تجارت اور عالمی غذائی تحفظ سے متعلق وزارتی اعلامیے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کیا

بلال اظہر کیانی نے زراعت کے
موضوع پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اہم رکن ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور چھوٹے گروپ اجلاس میں مشترکہ ملاقاتیں کیں جس سے مشترکہ نکات پر پیش رفت ممکن ہوئی

کانفرنس میں غذائی تحفظ، کسانوں کی فلاح، ماحولیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر مختلف آراء سامنے آئیں

رکن ممالک کی اکثریت نے اعلامیہ کے مسودے کی حمایت کی اور بلال اظہر کیانی کی کاوشوں کو سراہا

دریں اثنا وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی جرمنی کے اعلی سطح وفد کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون پر بھی اہم ملاقات ہوئی

ملاقات میں دونوں وفود نے عالمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے امکانات پر غور کیا

ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر علی سرفراز حسین نے اجلاسوں میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی معاونت کی

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں