اسلام آباد: چین نے خبر دار کیا ہے کہ مغربی ایشیا میں ایٹمی مراکز پر فوجی حملہ پورے خطے میں آگ لگا دے گا۔چین کے وزیر خارجہ نے یہ بات ایٹمی توانائی کے عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی سے بات چیت کرتے کہی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق مسٹر وانگ یی نے مغربی ایشیا کی نازک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایٹمی مراکز کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے “غیر متوقع اور تباہ کن” نتائج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک نے طاقت کے زور پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور تعاون کے بجائے جابرانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس رجحان نے دوسری جنگ عظیم کے بعد تشکیل پانے والے عالمی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور دنیا میں جنگل کے قانون کی جانب واپسی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے تنازعات خطے سے باہر سرایت کرتے جارہے ہیں جس کے عالمی امن و سلامتی پر منفی اثرات پڑیں گے۔
چین کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایٹمی مراکز کو نشانہ بنایا گيا تو اس کے ایسے غیر متوقع نتائج برآمد ہوں گے جو خطے کے لوگوں کی زندگی کے لیے بے انتہا خطرناک ثابت ہوں گے۔
وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ تناؤ میں اضافے کو روکنے اور علاقائی اور عالمی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی اور بات چیت اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنا ضروری ہے۔
https://ur.irna.ir/news/86111196/