پاکستان کا تھائی لینڈ کے قومی دن پر بہتر شراکت داری کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد -وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بہترین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری “باہمی اعتماد، تعاون، اور عالمی امن و ترقی کے مشترکہ مقاصد کے اصولوں پر قائم ہے۔” وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں جامع و طویل المدتی شراکت داری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے سراہا کہ کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان قریبی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ سے لے کر اقتصادی اور علاقائی سلامتی کے امور شامل ہیں۔

انہوں نے تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں سفیر رونگوودی وِرابتر کی خدمات کو سراہا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں