اپنے انوکھے انداز کے خبروں میں نمایاں رہنے والے اقلیتی راہنما سابق وفاقی وزیر جے سالک نے پاک بھارت عسکری کشیدگی میں میں فتح کے بعد یوم تشکر کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا۔زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے,وطن پر جانیں نچھاور کرنے والےشہداء ہمارے ہیروز ہیں۔
ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج پر پوری پاکستانی اور مسیحی قوم کو فخر ہے اور وہ اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔
یہ صرف عسکری ہی نہیں سفارتی،قومی اور روحانی کامیابی ہے،وطن کی ناموس پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والےشہداء ہمارے ہیروز ہیں اور رہیں گے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی مسلح جارحیت اور غیر انسانی اقدامات کا نوٹس لے تاکہ معصوم پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف علامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانیت کیخلاف جرم بھی ہے،پاکستان میں بسنے والی پوری مسیحی قوم پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، یہ ملک ہم سب کا ہے اور اسکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ قوم کے اتحاد کے سامنے کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکتااور قوم متحد ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی،مسلک، فرقے یا مذہب سے بالا تر ہو کرہم سب پاکستانی ہیں اور یہی ہماری اصل طاقت ہے،جے سالک نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاںہے تاہم اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس موقع پر جے سالک نے شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کر رکھی تھیں۔