۔TİKA انسانیت کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتےہوۓ

۔TİKA انسانیت کے مشترکہ ثقافتی ورثے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتےہوۓترکی🇹🇷 کی مخطوطات کو محفوظ کرنے کی مہارت کو پاکستان🇵🇰 کے ساتھ اشتراک کرتے ہوے اہم تعاون جاری رکھے ہوئے ہے

ان کوششوں کے حصے کے طور پر، پنجاب یونیورسٹی کی مخطوطات اور نایاب کتب کی لائبریری کے آرکائیو سیکشن جہاں 22,000 سے زائد مخطوطات محفوظ ہیں کو جدید بنایا گیا تاکہ مخطوطات کے تحفظ کے لیے بہترین مادی حالات پیدا کیے جا سکیں۔

اس کے علاوہ، ترک مخطوطات ادارہ (yekgovtr@) کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی کے 13 ماہرین کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

استنبول، لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ہونے والے پروگراموں کے ذریعے ترکی کی مخطوطات کے نگہداشت، بحالی اور تحفظ میں مہارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ طریقے استعمال میں لاتے ھوۓ پاکستانی ماہرین کے ساتھ شیئر کی گیٔں۔

یہ اقدامات نہ صرف قیمتی اسلامی مخطوطات، فنون اور تحریروں کے تحفظ کو آئندہ نسلوں کے لیے یقینی بناتے ہیں بلکہ ہمارے برادرانہ ممالک🇹🇷🇵🇰 کے درمیان ثقافتی تعاون کو بھی مزید مضبوط کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں