سعودی عرب میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، حادثات میں اموات کے تناسب میں 50 فیصد کمی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ اوراس کے سکیورٹی سیکٹرز نے ٹریفک سیفٹی کو بہتربنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جس کے نتیجے میں مملکت کی سڑکوں پر نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی بلکہ حادثات میں اموات کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے۔

مملکت میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کےباعث تمام بڑے شہروں اور گورنریوں کی مرکزی اور ذیلی شاہراؤں پر حادثات میں ہونے والی اموات کا تناسب 50 فیصد کم ہوگیا ہے۔

ٹریفک سیفٹی کو بڑھانے اور سڑکوں پر محفوظ ٹریفک ماحول فراہم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کے زیر نگرانی کام کرنے والے ادارے پبلک سکیورٹی 1100 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں پر حفاظتی انتظام کے عملے اور جدید ترین سیفٹی گاڑیوں کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان سڑکوں پر گیارہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سال کے اندر سکیورٹی اہلکاروں اور جدید ٹیکنالوجیز آلات سے لیس گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں بیرونی سڑکوں کو دن میں 24 گھنٹے کور کرتی ہیں۔

العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو 2016ء میں 28.8 کیسزفی 100 ہزارافراد سے کم ہو 2023ء میں تقریباً 13 کیسز رہ گئے۔ اس طرح رواں سال 2024ء کے 9 مہینوں کے دوران پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں ٹریفک حادثات کے نتیجےمیں اموات میں مزید 25.9% فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت کی تمام گورنریوں میں ٹریفک سیفٹی کمیٹیوں کے تعاون سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ اور سٹریٹجک منصوبوں کے ذریعے ٹریفک سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں