وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف درخواستوں کی سماعت پر قائم مقام صدر نے اظہار خیال کیا ہے۔س موقع پر درخواستوں پر کارروائی اور فیصلہ کرنے کے لیے صدر پاکستان کے نامزد امیدوار جسٹس (ر) عرفان قادر بھی موجود تھےگذشتہ چھ ماہ میں صدر پاکستان نے اپنے نامزد امیدوار کے ذریعے سیکڑوں مقدمات کا فیصلہ کیا،ایوانِ صدر نے ایگزیکیٹیو کی بد انتظامی کے خلاف پسماندہ طبقات، بیواؤں، معذور افراد بشمول اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کیا،
حالیہ دنوں میں مقدمات کا اس طرح فوری طور پر نمٹنا بے مثال ہے، شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ٹیکسیشن اور بینکنگ سیکٹر میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیف فراہم کیا گیا، وفاقی سطح پر محتسب کے ادارے، بشمول صدر کے نامزد کردہ اعلیٰ ترین فورم نے، وفاقی حکومت کے تمام محکموں، خود مختار اداروں اور دیگر سے متعلق امور میں ایگزیکٹو کی بدانتظامی کے خلاف عام لوگوں کو ریلیف فراہم کیا،
وفاقی محتسبوں اور صدر کے دفتر کے ذریعے ہر سال دو لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا جا رہا رہا ہے، میڈیا لوگوں میں محتسب کے دفاتر بارے آگاہی پیدا کرے، محتسبوں کے ذریعے بڑی تعداد میں شکایات کا پہلے ہی ازالہ کیا جا چکا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ازالہ کیا جائے گا