راولپنڈی (ملک جنید انور)فقیر خانہ بغدادیہ حیدریہ چوراہیہ پر عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفٰی و عرس غوث الوریٰ انعقاد پذیر ہوئی جس میں عالمی مبلغ اسلام قاسم مجدد الف ثانی منبع رشد و ہدایت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف اور اپ کے نور نظر شہزادہ والا شان پیر سید فضل عثمان حیدر شاہ گیلانی نقشبندی مجددی المعروف چھوٹے پیر جی سرکار نے بھی شرکت فرمائی ۔جس میں علمائے کرام مریدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی ۔ سالانہ محفل پاک ہر سال اسی محبت عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ فقیر در شبیر فقیر شبیر حسین نقشبندی مجددی چوراہی خلیفہ مجاز استانہ عالیہ چورا شریف کی زیر سرپرستی منعقد کی جاتی ہے۔