ایوان صدر میں منعقدہ 12ویں ایکسیلینس ایوارڈز تقریب برائے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں منعقدہ 12ویں ایکسیلینس ایوارڈز تقریب برائے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے شرح سود مزید معقول بنانے کی ضرورت ہے ،کاروبار کے لیے سازگار ماحول، سستی توانائی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے
تاجر برادری ملک کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، ایسی صنعتوں پر توجہ مرکوز کریں جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ کریں، لوگوں کو روزگار فراہم کریں، بلند شرح سود ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے فائدہ مند نہیں، حکومت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پالیسی ریٹ کم کرنے پر غور کرے، ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، سابقہ دور میں سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود صنعتوں کو سپورٹ کرنے، سستی توانائی فراہم کرنے کی اقتصادی پالیسی ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنی،
تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے سستی بجلی، زمین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاجر برادری اور کاروباری افراد ملک کی معاشی ترقی کےلئے فعال کردار ادا کرتے رہیں، صدر مملکت نے ملک کے کاروباری اداروں کو ایکسی لینس ایوارڈز دینے پر ایف پی سی سی آئی کو سراہا

صدر مملکت نے 12ویں ایف پی سی سی آئی ایکسیلنس ایوارڈز بھی بزنس کمیونٹی کے ممبران میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے

اپنا تبصرہ لکھیں