پاکستان کے ادارہ برائے معاش و ترقی پاکستان انسٹٹیوٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی اور تحقیقات کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔پائیڈ کے زیراہتمام بدھ کے روز اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر نوبل انعام یافتہ مائیکل نے ویڈیو لنک کے زریعے تقریب سے حطاب کیا۔ اسپینس نے کہا پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اسٹریٹجک اصلاحات کی اہمیت ہے مزید پیچیدہ اور مشکل عالمی معیشت میں ترقیاتی حکمت عملیوں کے بارے میں قابل قدر اقدامات کی ضرورت ہے۔پیچیدہ عالمی اقتصادی ماحول کو نیویگیٹ کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کرنا ہوگا۔ اور پاکستان کے چیلنجز کو عالمی تناظر میں دیکھنا ہوگا۔
پروفیسر اسپینسر نے ڈاکٹر ندیم کے دور میں پائیڈ کے کام کو بہت سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ پائیڈ مستقبل میں پالیسی اور فیصلوں پر زیادہ اثر ڈالنے کے لیے اس رفتار کو جاری رکھیں گے
ڈاکٹر در نایاب نے گزشتہ پانچ سالوں میں ادارے کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک تحقیقی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد سے، پائیڈ نے اپنی تحقیقی پیداوار کو نمایاں طور پر متنوع بنایا ہے، متعدد اشاعتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔جن میں مونوگرافس، پالیسی ویوپوائنٹس، نالج بریف، پائیڈ کے تجزیئے، اور ویبینار شامل ہیں۔
ڈاکٹر درنایاب نے کہا ادارے کے تخلیقی نقطہ نظر نے ڈسکورس میگزینز، اینیمیٹڈ ویڈیوز اور دستاویزی فلمیں بھی شروع کی ہیں، جس سے تحقیق کو وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی اور مؤثر بنایا گیا ہے۔پائیڈ کی تحقیق پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اہم شعبوں پر محیط ہے، جس میں شہروں اور شہری ترقی، پبلک سیکٹر مینجمنٹ، زراعت اور رئیل اسٹیٹ مارکیٹس، پاور سیکٹر میں اصلاحات، مالیاتی پالیسی، نوجوانوں کے مواقع، ہاؤسنگ اور غیر ملکی امداد پر توجہ دی گئی ہے۔
ان درپیش مسائل کو حل کرتے ہوئے، پائیڈ ثبوت پر مبنی پالیسی تحقیق پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے جو قومی اور عالمی چیلنجوں کے پائیدار حل پر اثر انداز ہوتا ہے۔