صدر مملکت کا بیجنگ میں ہونے والے عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم 2024 سے ویڈیو خطاب
اپنے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، ملک میں محفوظ، پائیدار، موثر اور ماحول دوست نقل و حمل کا نظام فروغ دینے کی ضرورت ہے پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے موثر، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کےلئے پائیدار انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، صدر مملکت نےاقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فروغ میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کی پاکستان نے خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی، پاکستان میں دیہی علاقوں کی سدا بہار سڑکوں تک رسائی 92% تک ہو گئی، جو نمایاں بہتری ہے، دیہی علاقوں کی رسائی میں اضافہ پائیدار ترقی کے فروغ، دیہی آبادی کو بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا،پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی پائیدار دیکھ بھال، موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، گذشتہ 5 سال میں تباہ کن سیلابوں، شدید بارشوں، موسمی حالات نے پاکستان کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان پائیدار ترقی کے فروغ، علاقائی و عالمی معاشی ترقی میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان رکن ممالک کی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے چینی صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین کے منصوبوں کو بھی سراہا