ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کاروائی میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم تسنیم جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم معروف کمپنی کے نام سے چائے بنانے میں ملوث تھا۔ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن چوری کر کے استعمال کر رہا تھا۔
ملزم رجسٹرڈ کمپنی کے ڈیزائن استعمال کر کے چائے کی فروخت کے لیے کاپی رائٹ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
چھاپے کے دوران ملزم سے بھاری مقدار میں چائے کے پیکٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزم کے خلاف کاروائی آئی پی او کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔