پاکستان میں کورین سفیر نے دو طرفہ ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے 22 اکتوبر سے”کورین ویک 2024″ منانے کا اعلان کر دیا

پاکستان میں کورین سفارت خانے نے دو طرفہ تعلقات اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے “کورین ویک 2024” کی نقاب کشائی کی

اسلام آباد: پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے نے آج اسلام آباد میں 22 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک ہونے والے آئندہ “کورین ویک 2024” کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس بریفنگ کی میزبانی کی۔ بریفنگ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سےصحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز سفارتخانے کی نمائندہ رائمہ طارق نے صحافیوں کو خوش آمدید کہا، اورمیڈیا کمیونٹی کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور بریفنگ کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا۔

پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون نےمنائے جانے والے “کورین ویک 2024” کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان کیا، کورین سفیرنے صحافیوں کو بتایا کہ اس تقریب کا مقصد دونو ں ممالک کےعوام کے درمیان روابط کو بڑھانے اور جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔ سفیر پارک نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خوشگوار دوستی سے مزید تکمیلی دوطرفہ شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

“کورین ویک 2024” ثقافتی تقریبات کا ایک سلسلہ پیش کرے گا جو باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

1. *پہلے دن جنوبی کوریا کا قومی اور مسلح افواج کا دن منایا جائے گا*

2. *دوسرے دن کوریا اور پاکستان ثقافتی گالا*

3. *تیسرے دن کوریا-پاکستان کی فلمیں دیکھائی جائیں گی ( فلم ڈے)*

4. *چوتھے دن 17 ویں کورین ایمبیسیڈر کپ نیشنل تائیکوانڈو جونیئر چیمپئن شپ *

ایمبیسیڈر پارک نے خاص طور پر کوریا پاکستان ثقافتی گالا پر ایک عوامی تقریب کے طور پر زور دیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے مشترکہ مضبوط تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی تفہیم کو گہرا کرنا ہے۔ ایمبیسیڈر پارک نے کہا، “ہم اس تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی وزارت اطلاعات کے EP ونگ کے تعاون کے مشکور ہیں ۔”

وزارت اطلاعات و نشریات کے فنانس اینڈ EP ونگ کی ڈائریکٹر جنرل رئیسہ عادل نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کی حالیہ تقریب اور پاکستان میں کورین ثقافت ،خاص طور بدھ مت کی قدیم ثقافتی ورثوں کا زکر بھی کیا اور K-pop، ڈراموں اور فلموں کے ذریعے نمایاں اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کورین ویک 2024 فلموں، موسیقی اور دیگر ثقافتی پروگراموں کی نمائش کرے گا جو ان رابطوں کو اجاگر کرتے ہیں۔”

سیکنڈ سکریٹری جی ایون سیوک نے پاکستانی سامعین کو کوریا کی ثقافت کو دریافت کرنے اور اس کی تعریف کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرنے میں اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آئندہ ایونٹ کے بارے میں پر امیدی کا اظہار کیا۔

پریس بریفنگ میں کوریائی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر پارک جائی لارک، کونسلر مسٹر ان یونگ لی اور فرسٹ سکریٹری محترمہ گونگ سوئیون شامل تھیں۔

تقریب کے بعد، مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں کورین روایتی کھانے بھی پیش کئے گئے ،

اپنا تبصرہ لکھیں