کراچی سندھ میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری دفاتر کےاندر منرل واٹر کی پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی لگادی گئی اس حوالے سے سید مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس سے کردیا
وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاسوں میں منرل واٹر کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیے گئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا ہے، وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعال ترک کرنا ہوگا،ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے،