صدر مملکت کا پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے 78ویں یوم ِآزادی پر اپنے اہم پیغام میں کہا کہ میں اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کیلئے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے،
پُرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے،
پاکستان کےلئے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباؤ اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں،موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر كام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے،
ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کےلئے وسائل کو بروئے کار لائیں، قانون کی حکمرانی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد میں دل و جان سے کام کرنا ہوگا،
قوم کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں، عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے،قائد اعظم کے فرمان کے مُطابق تمام تر توجہ عوام الناس اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے،
پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ملکی ترقی کیلئے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے، کاروبار کےلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے،جشن آزادی پر سات دہائیوں سے اپنی آزادی اور حق ِخود ارادیت کےلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، آج ہم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے،

اپنا تبصرہ لکھیں