کورٹ مارشل کاروائی جنرل فیض حمید گرفتار

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

سوموار کے روز پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کاروائی شروع کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی سفارش کر دی گئی ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو ملٹری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید کیخلاف کارروائی سپریم کور ٹ کے حکم پر کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں