چین کے شوٹر لی یوہونگ نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
اپنے تیسرے اولمپک میں 34 سالہ چینی کھلاڑی نے فائنل میں 32 ہٹ لگا کر کامیابی حاصل کی اور شوٹنگ مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے پانچواں طلائی تمغہ جیتا ۔
لی نے ریو ڈی جنیرو اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کے تمغے جیتے تھے۔