سری لنکا کی سیکرٹری خارجہ ارونی ویجی وردنا نے سری لنکا ہائی کمشن اسلام آباد میں پودا لگایا

اسلام آباد سری لنکا کی سیکرٹری خارجہ، ارونی ویجی وردنا، جو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے مشاورت کے لیے پاکستان دورے پر ہیں، نے اسلام آباد میں موسم برسات کی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سری لنکا ہائی کمیشن اور رہائشی کمپلیکس کے لیے نئی حاصل شدہ زمین (1.75 ایکڑ) پر میپل کا پودا لگایا۔

اس موقع پر سری لنکا وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا اور عوامی سفارت کاری، مسٹر نیلوکا کادوروگاموا، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا، پراشانتھی کرشنا مورتی، پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ریٹائرڈ) روی ویجے گوناراتنے، دفاعی مشیر بریگیڈیئر کامندا سلوا، ہائی کمیشن کے عہدیدار اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اور ثقافتی شعبوں میں گہرا تعاون موجود ہے۔ سری لنکا کی سیکریٹری خارجہ کے حالیہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی کے لیے ہیں بلکہ دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں