کسٹم انٹیلی جنس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 1290 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دومختلف مشترکہ کارروائیوں کے دوران کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ سے ایک موٹر سائیکل سوار ملزم حضرت سعد سے2 کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔

جبکہ دوسری کارروائی میں ایک کار سوار سے 1290 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔ملزمان منشیات بلوچستان کے علاقے وِندر سے لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

کسٹم انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک مشترکہ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات، موٹر سائیکل اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم اور پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں