اسلام آباد پولیس نے ڈائری جاری کر دی۔رواں سال ہزاروں ملزمان گرفتار بڑی مقدار میں منشیات، مال مسرقہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

اتوار کے روز اسلام آبادپولیس نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاوروائیوں کی ڈائری جاری کی ہے۔

جس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران10ہزار177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے 1 ارب04کروڑ94لاکھ,42 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس نے قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے۔

6ماہ کے دوران سنگین جرائم ،ڈکیتی، سرقہ بالجبرمیں ملوث 365 جرائم پیشہ گروہوں کے881ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔جن کے قبضے سے 41 کروڑ 35لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔

6 ماہ کے دوران کل1187منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 273کلوگرام چرس،355کلوگرام ہیروئن اور25کلوگرام آئس، 7659لیٹرز شراب اور239نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

وفاقی دارالحومت میں پراپرٹی کے جرائم میں ملوث2380ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔جو چوری، ڈکیتی، نقب زنی، گاڑی و موٹرسائیکل چوری اور ٹمپرنگ میں ملوث تھے۔

سال کے پہلے 6 ماہ کےدوران غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔غیر قانونی اسلح رکھنے والے 1110ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جنکے قبضے سے پولیس ٹیموں نے54رائفلز،20کاربین، 912پسٹلزاور148 خنجرز برآمد کیۓ۔

جاری شدہ ڈائری کےمطابق اسلام آباد پولیس نے مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے 3217مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں