وزیر اعظم اور صدر پاکستان کا امریکی کانگریس خاتون شیلا جیکسن لی کی وفات پر اظہار افسوس

آنجہانی شیلا جیکسن کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئر کے طور پر ہمشیہ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم تعلقات کے لیے کوشاں رہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کانگریس خاتون شیلا جیکسن لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے ان کا کردار برسوں یاد رکھا جائے گا۔

ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آنجہانی پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کےلئے کلیدی کردار کی حامل تھیں۔

جبکہ صدر پاکستان نے بھی امریکی کانگریس رہنماشیلا جیکسن لی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے آنجہانی کانگریس خاتون کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کی انھوں نے کہا کہ شیلا جیکسن ایک قابل ذکر رہنما تھیں۔

صدر پاکستان نے کہا شیلا جیکسن نے خواتین اور بچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے شیلا جیکسن کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ان کی کوششیں ناقابل فراموش ہیں،سیلاب کی مشکل گھڑی میں ان کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امید اور ریلیف ملا

اپنا تبصرہ لکھیں