فیڈرل بورڈ ایس ایس سی -11 نتائج 2023-2024 میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، جی نائن فور کی طالبات کی شاندار کامیابی

فیڈرل بورڈ ایس ایس سی -11 نتائج 2023-2024 کے حالیہ نتائج میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز، جی نائن فور کی طالبات کی شاندار کامیابی حاصل کی۔سکول کی ہونہار طالبہ، زینب فاطمہ کا اعزاز، انہوں نے 1013 نمبر (%92.09) حاصل کئے اور سکول میں اول پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔
برییرہ احمد، آرٹس/آئ۔او۔ٹی گروپ میں (%80.81) 921 نمبروں کے ساتھ سر فہرست رہی۔
سائنس گروپ میں سکول کا نتیجہ %92.59 اور جی۔پی۔اے 7۔4 رہا۔
جبکہ آرٹس گروپ میں %89.47 اور جی۔پی۔اے 4.3 رہا۔
سکول نے مجموعی طور پر %91.30 ، جی۔پی۔اے 4.7 کےساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر سکول پرنسپل میڈم لبنی تسلیم، اساتذہ اور والدین نے اظہار تشکر کے ساتھ ساتھ طالبات کو ان کی مثالی کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی اسی لازوال محنت اور قابل ستائشی جذبے کے ساتھ سکول کو مزید ترقی سے ہمکنار کرنے کا عہد کیا۔

سکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر، جناب توقیر صاحب اور ممبرحافظ جمیل صاحب نے شاندار تعلیمی کامیابی پر پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات، اساتذہ اور پرنسپل میڈم لبنی تسلیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔اور اس ترقی کی منازل کو حاصل کرنے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں