اسلام آباد پولیس میں بھرتی کروانے کے بہانے رقم بٹورنے پر سابقہ پولیس افسر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کروانے کے بہانے رقم بٹورنے والے سابقہ پولیس افسر گرفتار کر لیا گیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم محمد ادریس نے شہری سے بندہ بھرتی کروانے کے لیے رقم وصول کی تھی۔

ملزم محکمہ پولیس سے بطور اے ایس آئی ریٹائر ہوچکا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ پولیس بھرتی کے سلسلہ میں کسی کو پیسے کی پیکش کش نہ کریں۔اسلام آباد پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں