ایف آئی اے نے کاروائی کر کے بدعنوانی میں ملوث ایس ڈی او پیسکو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نےکروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو کو ایس ڈی او گرفتار کیا۔
ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا۔ملزم نے دوران تعیناتی نوشہرہ میں واقع عثمان زادہ نامی صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی۔
ملزم نے بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔