وفاقی محتسب نے پمزکی تشخیص کرلی 1265 آسامیاں خالی، عملہ تنخواہوں سے محروم، وارڈز میں پنکھے نہیں, ایمرجنسی میں بیڈز کی کمی

وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ پمزانتظامیہ ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں پرکرنے کے لئے اقدامات اٹھاۓ.ایمرجنسی ڈاکٹروں کی تنخواہ روکنے کاکوئی جوازنہیں، انہیں فوری تنخواہ ادا کی جائے۔

وفاقی محتسب نے اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پرکرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے نیز ایم آر آ ئی کی نئی مشین کو نومبرتک قابل عمل کرے تا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترسہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈاکٹروں کی تنخواہیں روکنے کا کوئی جواز نہیں، انہیں زیر التوا تنخواہیں فوری ادا کی جا ئیں۔ وفاقی محتسب نے ایمرجنسی میں بیڈز کا اضافہ کرنے اور تمام وارڈز میں پنکھے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی محتسب نے یہ ہدایات منگل کے روز پمزہسپتال کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ کے بعد دیں۔وفاقی محتسب نے دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑ ے پمز ہسپتال کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈوائزر احمد کی سربرا ہی میں رجسٹرار پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم ہسپتال بھیجی جس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے مر یضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال انتظامیہ سے مل کر ان شکایات اور صورتحا ل کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کی۔

وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم ہسپتال پہنچی تو تمام شعبوں میں مر یضوں کا اژدھام اور بے پناہ رش تھا، ایمرجنسی میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مر یض لیٹے ہوئے تھے جن کا کو ئی پرسان حال نہ تھا۔ بعض وارڈذ میں پنکھے تک نہ تھے، ایمر جنسی ڈاکٹر چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ٹیم کو دیکھتے ہی اکٹھے ہو کر انتظامیہ کے خلا ف نعرہ زن ہو گئے۔

وفاقی محتسب کی ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ہسپتال میں صرف 396 ڈاکٹر کام کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی 415 اور نرسوں کی 283 آسامیاں خالی ہیں۔جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر کو ملا کر کل 1265 آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔

ہسپتال میں روزانہ دس ہزار سے زائد مریض آتے ہیں۔ ہسپتال میں صرف ایک ایم آر آ ئی مشین ہے، دوسری مشین جاپان نے عطیہ کی ہے جو اکتوبر تک تیار ہو جائے گی۔ الٹرا سا ؤ نڈ کی 28 مشینیں ہیں، صرف گائنی کی تین سو سے زیادہ مر یضاؤں کا روزانہ الڑاسا ؤ نڈ کرنا پڑتا ہے۔

وفاقی محتسب نے قانون اور قواعد کے مطابق ڈاکٹروں کی خالی آ سامیاں پر کرنے اور ایمرجنسی ڈاکٹروں کے تمام واجبا ت فوری ادا کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے اور انہیں آ ئندہ ہر ماہ تنخواہ دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی اپنی سفارشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں