نادرا نےجدید ترین” ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کر لی

نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این آر ٹی سی نی جدید ترین “آل ان ون” ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کر لی

کٹ کی نمائش آئندہ ہفتے کیپ ٹاؤن میں ہونے والی “آئی ڈی فار ڈی افریقہ کانفرنس” میں کی جائے گی

ہائی ریزولوشن کیمرہ، آنکھ کی پتلی، انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان سمیت بائیومیٹرک تصدیق کی تمام سہولیات ایک کٹ میں دستیاب

ڈیجیٹل شناختی کٹ میں بیٹری کے ساتھ جی پی ایس، موبائل اور وائی فائی جیسی خصوصیات بھی شامل

یہ کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گی

ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد نادرا سنٹرز پر فراہم کر دی جائے گی جس کی بدولت شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجراء مزید آسان ہو گا

عالمی مارکیٹ میں کٹ کی فروخت سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا اور زرمبادلہ کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے

اپنا تبصرہ لکھیں