لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت پکڑی گئی

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی چھاپہ مار کاروائی سرکاری ادویات کی فروخت میں ملوث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے۔جو کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت پائے گئے۔

گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے

ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں چھاپے بھی مارے گئے

ملزم عماد کو دبغری گارڈن پشاور میں واقع الشفاء ہیلتھ کئیر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عماد شیرین شاہ ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا۔گرفتار ملزم عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر شفاء میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لی گئیں۔مذکورہ گودام کو سیل کر دیا گیا

الشفاء ہیلتھ کئیر ہسپتال سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پرائیوٹ ہسپتالوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔دیگر ہسپتالوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں