پیپلزپارٹی پارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہو رہی۔تاہم تمام قومی معاملات پر حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ اپنی مرضی سے وفاقی کابینہ کاتعین کرنے کے لیے مکمل طور پر مختار ہے۔
پیپلز پارٹی کے کابینہ میں شامل نہ ہونے کے نتیجے میں حکومت کو محدود کابینہ کے ساتھ حکومت چلانے کا موقع ملا ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت اپنی مرضی کی کابینہ ترتیب دے کر مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے کہا ہماری توجہ اس وقت سینٹ انتخابات پر مرکوز ہے۔سپیکرخیبر پختون خواہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کو روک کو غیر آئینی کردار ادا کر رہی ہے۔جس کے خلاف مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی ہائی کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں خیبر پختون خواہ سے سرپرائز نتائج لائے گی۔