چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سیکٹر C-14 میں رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں اور مقامی شہریوں کی جانب سے سیکٹر C-14 میں رہائشی پلاٹس کی بیلٹنگ کے حوالے سے بھرپور پزیرائی ملی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں سمیت مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں بیلٹنگ میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں جمعہ کروائی ہیں.
چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران نے سیکٹر C-14 کی بلٹینگ پر اطمینان کا اظہار کیا. چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آخری تاریخ کے بعد ڈیٹا کو ریکنسائل کیا جارہا ہے اور درخواست کنندگان کی فہرست 3 جنوری 2024 تک یا اس سے پہلے سی ڈی اے ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی. درخواست کنندگان آویزاں کی گئی فہرست پر اپنے اعتراضات بذریعہ ویب سائٹ دو یوم میں جمع کروا سکیں گے اور مقررہ تاریخ کے بعد فہرست کو حتمی شکل بھی دے دی جائے گی.
بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ 14 جنوری کو بذریعہ ای بیلٹنگ سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹس کی الاٹمنٹ کی جائیگی.یہ قراعہ اندازی نادرا کے ذریعے کروائی جائے گی۔