پی ٹی آئی ایٹمی پروگرام کے خلاف سازش میں ملوث ہے ن لیگ فیصلوں میں من مانی نہ کرے:پیپلز پارٹی

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں سینیٹر پلوشہ اور بیرسٹر عامر نے پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایٹمی پروگرام کی حغاظت کرے گی۔

سینیٹر پلوشہ نے کہا کہ پارٹی چئیرمین بلاول نے اپنے خطاب میں ایٹمی پروگرام کےخلاف سازش کی نشاندہی کی ہے۔ن لیگ سیاسی اتحادیوں سے مشاورت کرے یکطرفہ فیصلے نہ کرےہمارے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیرونی انتشاریوں کے آلہ کار پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔

پاکستان امریکہ کا نان نیٹو اتحادی ہےاور اسی امریکہ نے جوہری پروگرام کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔حموداحمان کمیشن رپورٹ پی پی کے دور میں آئی۔مگر پارٹی نے اس پر فوج کو نشانہ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہاآج جنرل نیازی کا بھتیجا شیخ مجیب الرحمان کے ترانے گا رہا ہے۔اب شیخ مچیب عمران خان کا ہیرو ہے۔جبکہ بنگلہ دیش کی قوم نے مجیب کے مجسمے گرا دیئے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ نے کہا ملک کے ایٹمی ذولفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے جس کے لیے بھٹو نے جان قربان کی۔ایٹمی پروگرام کو رول بیک کروانے کا مقصد ملک کو عراق اور لیبیا بنانا ہے۔اس کی آڑ میں فوج کی مخالفت کرنا ملک دشمنی ہے۔پیپلز پارٹی کی حکومت نی مشکل حالات میں امریکہ سے سلالہ واقعہ پر معافی منگوائی۔سول نافرمانی سامراج کے خلاف ہوتی ہے اپنے ملک کے خلاف نہیں ہوتی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عامر نے کہا امریکی غلامی کے لیے ریاست کے خلاف سیاست کی جا رہی ہے۔پی پی نے آمروں کے دور میں شہادتیں دی ہیں لیکن فرد واحد کی بجائے اداروں پر تنقید نہیں کی۔

انہوں نے کہا پارہ چنار میں انسانیت سوز مظالم کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ن لیگ یاد رکھے بھاری منڈیٹ کا زمانہ گزر گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت قائم ہے۔ادارے بغل بچے لانے کا سلسہ بند کریں۔جنہوں نے پی پی کو کمزور کر کے چار صوبوں کی زنجیر توڑی گئی۔ یہ صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا ایٹمی پروگرام ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں