فیصل آباد ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محسن اصغر کی قیادت میں ڈرگ سکواڈ نےالائیڈ ہسپتال موڑ پر میڈیکل سٹور پر اچانک چھاپہ سٹور پر سیل ہونے والی ادویات انجکشن کی زائد قیمت وصول کرنے پر سٹاک ضبط اور میڈیکل سٹور کو سیل کردیا۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولراورڈرگ انسپکٹر خالد مصطفی نے دوران ریڈ اختر فارمیسی کو چیک کیا اور انجکشن کی زائد قیمت پر وصولی پر ڈرگ ایکٹ کے تحت ایکشن لیا گیاانہوں نے کہا کہ حکومت کے مقررہ نرخوں سے زائد ادویات کی فروخت نہیں کی جا سکتی قانون شکنی پر سخت ایکشن لیا جائے گا ڈرگ کنٹرول کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رکھے گی۔