وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھراپنجاب پروگرام” کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت آگاہی واک

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھراپنجاب پروگرام” کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت آگاہی واک پرہجوم واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہوکر پریس کلب سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رؤف احمد، ضلعی انتظامیہ،ایف ڈبلیو ایم سی کے افسران،طالب علم،اساتذہ اورسول سوسائٹی کے افراد واک میں شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کو صاف ستھرا بنانے کے لئے پرعزم ہیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ” ستھراپنجاب” مہم کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری متحرک اور گلی محلوں، شاہرات کو زیروویسٹ کرنے کے ساتھ سیوریج وڈرینج سسٹم کی بحالی،پارکوں وگرین بیلٹس کی خوبصورتی،تجاوزات کا صفایا اور سٹریٹ لائٹس کو روشن بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ستھراپنجاب مہم کی کامیابی کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے شہری فیصل آباد کو ستھرابنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے فیصل آباد صوبہ بھر میں واضح ستھرانظر آئے واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے کی قائمہ تحریروں پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئےانہوں نے کہا کہ 31 مارچ تک جاری رہنے والی مہم کے اہداف کی تکمیل ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ وہ صفائی کی شکایت کے حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آگاہ کریں جس پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد شہر کو ستھرا بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ بھی جاری ہے جبکہ شہریوں کی کال پر عملدرآمد اور فیڈ بیک بھی لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں