فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ٹیکسٹائل ایشیا کے نام سے بین الاقوامی ٹریڈ فیئر کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں سو کے لگ بھگ مقامی صنعتوں کے علاوہ غیر ملکی اداروں نے بھی اپنے سٹال لگائے تھے۔ ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر فیصل آباد کی شناخت ہے جو پاکستان کیلئے بھاری زرمبادلہ کما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں برآمدات میں مزید اضافہ کرنے کا پوٹینشل موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس قسم کی نمائشوں کی ضرورت ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی خریداروں کوپاکستان کی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار سے متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس قسم کی نمائشوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔