کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی آمد سیکنڈ جاب فیئر اور انڈسٹریل ایکسپوکی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت وائس چانسلرڈاکٹر ظل ہما نے خوش آمدید کہا چیرمین ہائر ایجوکیشن کمشن پنجاب ڈاکٹر مختار کی بھی شرکت کمشنر نے ٹیکنیکل سیشنز اور مختلف صنعتی وتدریسی شعبہ جات کی طرف سے لگائے گئے سٹالز میں گہری دلچسپی ظاہر کی طالبات میں تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے
علم کی پہچان،ریسرچ اور معاشرے کے ساتھ روابط ہونے چاہیں طالبات تحقیق جاری رکھیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی کمشنر نے جی سی وومن یونیورسٹی کو کامیاب جاب فیئر اور ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباددی کمشنر نے شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس وشیلڈز تقسیم کیں۔کمشنر کو بھی سوینئر پیش کیا گیااختتامی تقریب میں ورثہ فارم اور گرین سرکل کی طرف سے طالبات کے لئے انٹرنشپ اور محدود پیمانے پر نوکریوں کا اعلان کیا گیا۔