اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں پیر سے جاری سپورٹس گالا کا آج ایک سنسنی خیز اختتام ہو گیا۔ اسپورٹس گالہ میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے اپنی غیر معمولی کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ، سنوکر، فٹبال ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، اور ٹیبل ٹینس میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ، سپورٹس گالا کے آخری روز ریکٹر نیوٹیک، جنرل ر معظم اعجاز (ہلال امتیاز ملڑی) نے پرجوش شرکت کی، ریکٹر نیوٹیک نے کرکٹ اور فٹبال دونوں میچوں میں حصہ لے کر اپنی کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سپورٹس گالا میں سینئر فیکلٹی ممبران اور سینئر مینجمنٹ کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ جس نے شرکاء نے بے پناہ جوش و خروش سے شرکت کی۔
ریکٹر جنرل (ر) معظم اعجاز نے میچ کے دوران اپنی غیر معمولی کرکٹ کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوٹیک انتظامیہ اور تدریسی عملے کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔
اس سپورٹس گالا میں حصہ لینے والی ٹیموں کی شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ریکٹر جنرل ر معظم اعجاز نے ایک پروقار تقریب کے دوران رنر اپ اور فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں پیش کی۔
نیوٹیک اسپورٹس گالا نے نہ صرف طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے، نیوٹیک کا مقصد کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا، طلباء کو جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دینا اور ان کی مجموعی صحت کو بڑھانا ہے۔
نیوٹیک تمام شرکاء، رضاکاروں اور منتظمین کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہے جنہوں نے سپورٹس گالا کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ ان کی اجتماعی کوششوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ تقریب کھیلوں اور دوستی کا حقیقی جشن ہو۔