ایران کے پاکستان میں تعینات سفیرکا وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں تعینات سفیرکا وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ، وفد نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںسے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا،وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا بھی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں تعینات سفیررضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیا،وفد نے اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںسے ملاقات کی اورسکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ،وفدنے دونوں ممالک کی پولیس فورس کو مزید بہتر بنانے کے لئے باہمی تربیت دینے اورباہمی دوروں کو فروغ دینے پر بات چیت کی،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں لاءاور آرڈر کو برقرار رکھنے اورمشتعل مجمعوںسے بہترین حکمت عملی اورپرامن طریقوں سے نمٹنے کو سراہا،ایران کے سفیرنے وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا بھی دورہ کیا ،جہاں انہیں سیف سٹی کے مختلف سیکشنز ، آپرےشنزاےنڈ مانےٹرنگ سےنٹر،اےمرجنسی کنٹرول سےنٹر،ڈسپےچ کنٹرول سےنٹراور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائن کے بارے میں بریف کیا گیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی سفراءاور وفود کی حفاظت اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،انہوں نے وفد کو مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا، آخر میں آئی سی سی پی او نے ایران کے سفیر کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں