اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عطا محمد قریشی کی اہلیہ مسز زاہدہ عطا قریشی پر بلوچستان ہاوس کے کمرے میں حملہ کر دیا گیا۔اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹیرٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس سے قبل اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہدہ عطا قریشی نے حملے کی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی اسلام آباد سےاپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے بیٹے یاسر عطا قریشی کو تحفظ فراہم کیا۔جائے۔ بلوچستان کےسابق صوبائی وزیر حاجی طور خان سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انکے شوہر سابق رکن قومی اسمبلی میاں عطا محمد قریشی کا 2013 میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ انکے چھوٹے بیٹے کو اغواء کےبعد شہید کر دیا گیا تھااب وہ اپنے بیٹے یاسر عطا قریشی کے ہمراہ بلوچستان ہاوس میں رہائش پزیر تھیں کہ ایک گروہ نے ان کے کمرے میں بلا اجازت داخل ہو کر ان پر حملہ کر دیا۔واضح رہے کہ مسز زاہدہ عطا قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما ہیں۔اور خودبھی سابق رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔ جبکہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر ایک مرتبہ پھر اسمبلی کے دروازے پر دستک دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔